بیان بازی کے بجائے حکومت عملی اقدامات  کرے‘ لیگی رہنما عبدالرحمن کی صحافیوں سے گفتگو

بیان بازی کے بجائے حکومت عملی اقدامات  کرے‘ لیگی رہنما عبدالرحمن کی ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)متحدہ شہری محاذ کے چیئرمین اورمسلم لیگ ن کے رہنما عبد الرحمن   نے کہا ہے کہ کہ ملک بیان بازی سے نہیں چلتے بلکہ عملی طور پر ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں کہ عوام کو ان سے مختلف شعبوں اور مختلف اداروں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)میں تبدیلی نظر آئے لیکن یہاں تو حالات ہی کچھ اور ہیں کہ گزشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران عوام کو لالی پاپ دیکر اور مستقبل کے سہانے خواب دکھا کر بہلایا جا رہا ہے اداروں کی حالت پہلے سے بدتر ہوچکی ہے مہنگائی پہلے سے سو گنا بڑھ چکی ہے چاروں طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے کچھ بہتری کے آثار نظر نہیں آرہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راو عبدالرحمان نے کہا کہ بعض ادارے ایسے ہیں جن کی بہتری کے لیے  کوئی بجٹ خرچ نہیں ہوتا بلکہ بہت اوصاف اور صاف دلی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس حکومت میں وہ بھی نہیں ہے اب یہ نوید سنائی جا رہی ہے کہ پولیس کو غیر سیاسی بنایا گیا ہے پٹواری سسٹم کو برا بھلا کہا جارہا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 18 ماہ میں پانچ چھ آئی جی پنجاب تبدیل کر دئے گئے سیکرٹریز اور چیف سیکرٹریز کو بار بار نشانہ بنایا گیا ہر ادارے میں آنے کے بعد رشوت کے ریٹ سو گنا بڑھ گئے بھائی جان نے کہا خدا کے لئے ہمیں پرانا پنجاب ہی دے دے جہاں اسپتالوں میں ادویات مل رہی تھی اشیائے خوردونوش عوام کی دسترس میں مل رہی تھی گزشتہ 72 سال میں اتنے ابتر حالات کسی حکومت کے نہیں دیکھے انشاء للہ 2020 ان کا آخری سال ہوگا

عملی اقدامات 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...