سرما تعطیلات ختم‘ تمام سرکاری‘پرائیویٹ  تعلیمی ادارے آج سے اوپن

سرما تعطیلات ختم‘ تمام سرکاری‘پرائیویٹ  تعلیمی ادارے آج سے اوپن

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)موسم سرما کی تعطیلات ختم  ہوگئیں‘ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز آج کھل جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولز میں 20دسمبر تا 5جنوری موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)کیا تھا جس کے بعد آج6جنوری کو تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کھل جائیں گے۔واضح رہے کہ بیشتر پرائیویٹ سکولز نے حکومت پنجاب کے موسم سرما کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہیں کیا اور سکولز کھلے رکھے۔جبکہ   بہاالدین زکریا یونیورسٹی موسم سرما کی 8تعطیلات کے بعد آج کھل جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں 28دسمبر سے سردیوں کی چھٹیاں کی گئی تھیں جو گزشتہ روز5جنوری کو ختم ہو گئیں جس کے بعد زکریا یونیورسٹی آج کھل جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...