مظفر گڑھ‘ مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ شہری سراپا احتجاج

مظفر گڑھ‘ مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ شہری سراپا احتجاج

  



مظفرگڑھ( بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر) ریلوے روڈ کے گرد و نواح گلی محلوں غوث کالونی،قائم والہ و دیگر مقامات پر آئے روز گیس کی سپلائی بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔تبدیلی سرکار نے پہلے ہی بے تحاشہ مہنگائی کر کے غریب عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کئے مگر اب رہی سہی کسر محکمہ سوئی گیس والوں نے پوری کر رکھی (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی معطل کر کے انڈسٹریز میں بلا تعطل گیس کی فراہمی سمجھ سے بالا تر ہے۔صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب و انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مظفرگڑھ شہر میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

شہری /گیس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...