تمام بلدیاتی اداروں کو آفیشل ای میل ایڈریس بنانے کا حکم

تمام بلدیاتی اداروں کو آفیشل ای میل ایڈریس بنانے کا حکم

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2019کے تحت بننے والی میونسپل کارپوریشن، میٹرو پولیٹن، تحصیل کونسلز اور ٹاون کمیٹیز انتظامیہ کو آفیشل ای میل ایڈریس بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور عمل درآمد رپورٹ پنجاب حکومت کو بھیجوانے کی ہدایت کردی ہے۔ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2019کے تحت میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن، تحصیل کونسل کا (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

نوٹیفکیشن جار ی کر رکھا ہے اور مذکورہ بلدیاتی اداروں  کی جانب سے کام کا آغاز اور اکاونٹ سے فنڈز کی فراہمی کیلئے 10جنوری 2020کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، پنجاب حکومت نے تمام بلدیاتی اداروں  کو آفیشل ای میل ایڈریس بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور ای میل ایڈریس پنجاب حکومت کو فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

حکم /ایڈیٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...