عوامی جذبات نظر انداز‘ نواز‘ زرداری نے حکومت سے ہاتھ ملالیا‘ جمشید دستی
چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) شفاف احتساب اور ووٹ کوعزت دو کے دعوے کرنے والے ایک ہی کشتی کے سوارنکلے،نواز زرداری عمران خان تینوں نے عوام کے جذبات کوٹھیس پہنچائی۔ جمشیددستی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس وقت پاکستان سیاسی طورپہ نازک موڑ سے گزررہاہے جہاں پہ سب سیاسی پارٹیاں ابو بچاؤ،کرپشن بچاؤ مہم پہ سرگرداں ہیں جبکہ ملک میں بڑھتی مہنگائی،بے روزگاری کی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر) کسی کوپرواہ نہیں انہوں نے کہاکہ ن لیگ کا ووٹ کوعزت دوکانعرہ کھوکھلانکلا عوامی جذبات سے کھیلتے ہوئے نواز،زرداری نے سلیکٹیڈ حکومت کے ساتھ ہاتھ ملالیا۔انہوں نے کہاکہ شفاف احتساب کانعرہ لگانے والے عمران خان نے نواز،زرداری کی رہائی میں بھی یوٹرن لیا،انہوں نے کہاکہ اقتدار کی حوس کے پجاریوں نے پارٹیاں بچانے کی خاطر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہوچکی ہے ناکام وزیراعظم جھوٹی انابچانے کی خاطر غریب،مزدورطبقہ پہ مہنگائی کا بم پھوڑرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ تبدیلی کوووٹ دینے والے جذباتی ووٹرزکے سامنے حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی کھل کے سامنے آگئی ہے،انہوں نے کہاکہ شوگرملزمافیاء کے بڑے حکومتی اعلی عہدوں پہ فائزہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کااستحصال کررہے ہیں کسان اپنی فصلیں جلانے پہ مجبورہیں مگر ملزمافیاء کی ہٹ دھرمی قائم ہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کی طرف سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مظفرگڑھ کومسلسل نظراندازکرنا یہاں کے منتخب عوامی نمائندوں نہوں نے کہاکہ عوامی راج پارٹی متوقع بلدیاتی الیکشن میں بھرپورطریقہ سے حصہ لے گی۔