معاشی بحران سے صورتحال سنگین‘ حکومت جلد جانیوالی ہے‘ ملک احمد یار ہنجرا 

معاشی بحران سے صورتحال سنگین‘ حکومت جلد جانیوالی ہے‘ ملک احمد یار ہنجرا 

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ بدترین معاشی صورتحال اور بحرانوں میں الجھی ہوئی عوام سے حکومت نے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے،،مہنگائی نے گذشتہ ادوار کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں، حکومت کابہت جلد دھڑن تختہ ہونے والا ہے، ہنجرا ء خاندان کے نزدیک عہدوں کی کوئی حیثیت نہیں،انسان میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)ہو تو ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد بھی ہوتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ غیر سنجیدہ افراد کا بدمست ٹولہ ملک پر قابض ہے، نالائق حکومتی ٹولے کی بد نیتی،دھوکہ دہی پر مبنی عارضی قانون سازی کارروباری برادری اور میعشت کا اعتماد بحال نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے اور روزبروز ضرورت زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث غریب کے لئے دو وقت کا کھانا بنانا مشکل ہوگیا ہے جس کے باعث لوگ بھوک پیاس سے مررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حکمران غربت کوختم کرنے کے بجائے غریب ختم کرنے میں مصروف ہیں،مسلم لیگ ن کوچور لٹیرے مافیا کہاگیا انہوں نے اپنی حکومت میں عوام کو ریلیف دیا تھا جس کے گن عوام آج بھی گارہی ہے، مسلم لیگ ن نے مہنگائی کو کم کیاتھا،کاروبار عام کیا تھاجس سے خوشحال پاکستان تھا مگر عمران خان کی حکومت نے ہر اشیاء پر ٹیکس لگا کر عوام کا خون چوسنا شروع کر دیا ہے،ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ ہنجرائخاندان کے نزدیک عہدوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور جب انسان میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہو تو ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد بھی ہوتی ہے

ہنجرا 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...