ذوالفقا رعلی بھٹو کی 92ویں سالگرہ ‘ شہر شہر تقریبات ‘ جیالے پرجوش

ذوالفقا رعلی بھٹو کی 92ویں سالگرہ ‘ شہر شہر تقریبات ‘ جیالے پرجوش

  



ملتان ‘ دھنوٹ ‘ لودھراں ‘ کوٹ ادو (سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ خصوصی ‘ نمائندہ پاکستان ‘ تحصیل رپورٹر ) پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راو ساجد علی کی طرف سے قائد عوام شھید ذوالفقار علی بھٹو کی 92 ویں جنم دن کی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم تھے تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ چاروں صوبوں کی نمائیندگی تھی تقریب میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ رضوان عالم، راو ساجد علی، ایم این مہر(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ارشاد سیال، کیپٹن اسد گل، وجاہت اللہ خان، آصف یوسف بلوچ، ملک آصف رسول اعوان، ڈاکٹر غلام تھہیم، عمیر پیرزادہ، ساجد لاشاری، نعیم انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شھید ذوالفقار علی بھٹو جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے موجودہ معاشی بحران زدہ دورہ حکومت میں پاکستان کو آج پھر شھید ذوالفقار علی بھٹو جیسے لیجنڈ قائد کی ضرورت ہے اور ہمیں فخر ہے کہ قائد عوام شھید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ اور شھید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کا لخت جگر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری قائد عوام شہید ذوالفقار علی کی طرز سیاست کو اپنائے ہوئے ہیں اور بہت جلد عوامی طاقت سے اس نااہل وزیراعظم کو ایوان اقتدار سے گھر بھیج کر پیپلزپارٹی کو برسراقتدار لا کر ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے پیپلز پارٹی بیورو جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام بانی چیئرمین پارٹی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 92ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد زیر صدارت صدر جنوبی پنجاب ملک بشیر احمد ہوا جبکہ مہمان خصوصی سید احمد مجتبیٰ گیلانی سابق ایم پی اے سردار چاند دریشک ٹکٹ ہولڈر ، ایم سلم راجہ ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن ، چوہدری یٰسین ضلعی سیکرٹری انفارمیشن اور قائد گیلانی سوشل میڈیا سیل عبدالوحید روانی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا کہ موجودہ حکمران ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں اور خارجہ پالیسی کو ٹھس کر دیا گیا ہے۔ کشمیری حالت زار میں ہیں اور شہدا کو گھروں کے اندر دفن کرنے پر مجبور ہیں۔ کشمیر کا ہر گھر قبرستان کا نقشہ پیش کر رہا ہے اور امریکہ کی عالمی سطح پر بڑھی ہوئی دہشت گردی اور ایرانی جنرل کی شہادت نے عالمی سطح پر پوری مسلم امہ کو للکارا ہے اور حکومت خواب خرگوش میں سو رہی ہے۔ دوسری طرف حکمران آئے روز قوم پر مہنگائی ، بے روزگاری کے بم گرا کر غریب مزدور بے روزگاروں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ حکمران صرف باتوں میں اور سیاسی انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ان کو ملک و قوم کی کوئی بھی پرواہ نہیں ہے جبکہ وزارت خارجہ ملکی وقار کے منافی صرف بیان بازی اور ملکی وقار اور حالات سے صرف نظر کئے ہوئے ہے۔ملک بشیر احمد نے کہا کہ غریب مزدور بے روزگار خودکشیوں پر مجبور ہیں اور حکمران لاپرواہی میں عالمی حالات سے بھی بے خبر ہیں اور ملکی حالات آئے روز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ملکی معاشی خارجی حالات کو صرف پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھال سکتی ہے اور ملک کو احسن طریقے سے باوقار انداز میں ترقی کی طرف گامزن کر سکتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی ایک عہد ساز شخصیت تھے انہوں نے ہمیشہ عوام کیلئے اور پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے سیاسی و جمہوری جدوجہد کی اسی جدوجہد کے راستے پر چلتے ہوئے انہوں نے موت کو تو گلے لگا لیا لیکن ظلم جبر کے سامنے جھکے نہیں آمریت کے پروردہ غیر جمہوری قوتوں نے انکا نام مٹانا چاہا لیکن رہتی دنیا تک بھٹو کا نام زندہ رہے گا پہلے شھید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی شکل میں زندہ تھا اور اب بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں زندہ ہے اور ہمیں فخر ہے کے قائد عوام شھید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفہ و نظریہ کے وارث شھید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر بلاول بھٹو زرداری ہیں جنہوں نے نانا اور ماں کا علم تھام رکھا ہے اور موجودہ عوام دشمن سلیکٹڈ حکومت کے خلاف بھرپور عوامی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اسی جدوجہد کی پاداش میں بہت جلد تبدیلی سرکار کے نااہل و نالائق سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی سے چھٹکارا عوام کو ملے گا اور عوامی طاقت سے پیپلزپارٹی اقتدار میں آئے گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے ان خیالات کا اظہار صدر ملتان سٹی ملک نسیم لابر، صدر ملتان ڈویڑن خالد حنیف، بانی رکن و سابق ایم پی اے الطاف کھوکھر، جنرل سیکرٹری ملتان سٹی اے ڈی بلوچ، سیکرٹری تعلقات عامہ جنوبی پنجاب بابو نفیس انصاری، سابق ضلعی صدر حبیب اللہ شاکر، سینئر نائب صدر ملتان سٹی میاں منظور قادر قادری، ساجد بلوچ، صدر پی ایل ایف جنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، ارشد اقبال بھٹہ، رانا نیک محمد زاہد، میر احمد کامران مگسی، خواجہ عمران، مرزا نزیر بیگ، عابدہ بخاری، حاجی خلیل راں، حاجی امین ساجد، زاہد محمود صدیقی، عرفان انصاری، رئیس الدین قریشی، ذوالفقار بھٹہ، رمضان کمبوہ، ملک سجاد ملنگ، شمشاد سیال، ضیا انصاری، منصب مائی، حسنین خان، حامد اعوان، اسلم بھٹی نے میاں منظور قادر قادری کی رہائشگاہ پر پیپلزپارٹی ملتان سٹی کی طرف سے سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں شھید ذوالفقار علی بھٹو کی 92 ویں جنم دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں جنم دن کا کیک بھی کاٹا گیا اور مہمان خصوصی سابق ایم اپی اے و بانی رکن پیپلزپارٹی ملک الطاف کھوکھر تھے تقریب میں طارق چوہدری، حاجی طاہر، اشفاق قریشی، عبدالقیوم بھٹی، عاشق علی، ظل حسین جعفری، سلیم اللہ، داود خان، ہیوی خان، مظہر حسین لنگاہ، کامران لنگاہ، ارشد بھٹی، محمد عارف، محیی الدین انصاری، شفیق سعیدی، محمد ہاشم، محمد رمضان، ملک سجاد سرویا، محمد عارف، شبیر سعیدی، احمد رضا قادری، ریاض انصاری، امین بھٹی، فیض الحسن، خادم حسین، عبدالوہاب، غلام رضا، شاہ زیب، اعظم پہلوان، محمد اسلم، عاصم خان، نعیم انصاری، بابا صدیق، بشیر احمد، اشفاق بلا، لطیف احمد، منان فصیح، شاکر حسین سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیدران و کارکنان نے شرکت کی۔ ذوالفقار علی بھٹو کروڑوں پاکستانیوں کی دلوں کی دھڑکن تھے۔بھٹو ایک شخصیت کی بجائے ایک نظریہ کا نام ہے۔ ہمارا بھٹو کے جیالوں سے وعدہ ہے کہ ہم بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 160 لیاقت علی خاں اتیرانے موضع واہی نو بستی نرائن والا ڈیرا دانش خاں اتیرا میں ذوالفقار علی بھٹو کی 92ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔جام وارث ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے۔اس موقع پرممبرفیڈرل کونسل ملک محمد اقبال راندھو نے کہا کہ بھٹو شہید نے پاکستان کو ایٹم بم دیا۔مزدوروں کو حقوق دیئے۔کسان کو عزت دی، غریبوں کو رہنے کیلئے گھر اور انہیں جینے کا ڈھنگ سکھایا۔ ضلعی سکرٹری اطلاعات نیاز سومرو نے اس موقع پر کہا کہ ہم پارٹی کو متحد رکھیں گے۔پارٹی میں دراڑیں نہیں پڑنے دیں گے۔اے ڈی ملک نے کہا کہ ہماری جنگ بھٹو دشمن قوتوں سے جاری ہے۔نوجوان راہنما دانش خان اتیرا نے کہا کہ بھٹو غریبوں کا حقیقی نمائندہ اور لیڈر تھا۔جبکہ پارٹی راہنما ملک محمد رمضان جتیال نے کہا کہ بھٹو20ویں صدی کاعظیم اور ذہین لیڈر تھا۔بین الاقوامی سطح پر نام پیدا کیا اور اپنی جان اپنے وطن پر قربان کر دی۔ رانا منور علی خاںودیگر نے بھی خطاب کیا۔سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں تحصیل صدرPPPلودھراں حاجی عبدالمجید ،محمد اختر خان اتیرا،حاجی محمد شریف کھوکھرنائب صدرpppتحصیل کہروڑ پکا،میاں غلام محی الدین عرف میاں گامن،حاجی نذیر احمد،حافظ فیاض حسین بھٹی،محمد فیاض بھٹہ،ملک سعید احمد کھرل،ماسٹر سعید احمد سعید،میاں وقاص احسن ،رفیق سرکاری،مہر مدنی سیال،محمد شریف بھٹہ،محمد عتیق بھٹہ،حافظ ضیائ،چوہدری محمد عباس نمبر دار،جام اللہ بچایاو دیگر شامل تھے۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب عامر چغتائی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس کی صدارت ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی امداد اللہ عباسی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ضلعی جنرل سیکرٹری سید حسین رضوی ایڈووکیٹ تھے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شیخ طاہر الدین ایڈووکیٹ سٹی صدر پاکستان پیپلزپارٹی نے سرانجام دیئے اس موقع پر ضلعی صدر امداداللہ عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پارٹی ورکرز غریب عوام اور پاکستان کے لیے خوشخبری کا دن ہے اور آج کے دن ہم ان پارٹی ورکرز کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جو کسی بھی عہدے کے لالچ سے بالاتر ہوکر پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں اور آج بھی اس پارٹی کا حصہ ہیں انہوں نے مزید کہا کے لیڈر بننے کے لیے گردن کٹوانا پڑتی ہے قربانیاں دینا پڑتی ہیں یو ٹرن لینے سے لیڈر نہیں بنتے جن لوگوں کا سارا سلسلہ یوٹرن ہو وہ کیا ملک چلائیں گے اور عوام کو کیا ریلیف دیں گے ملک کے پاکستان میں لیڈر تھے تو شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوں نے اس ملک اور اس کے عوام کی خاطر جان قربان کر کےظالم کے سامنے اپنے سر کو نہیں جھکایا ضلعی سیکریٹری جنرل سید حسین رضوی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے نہ صرف ملک پاکستان کو پوری دنیا میں تسلیم کروایا بلکہ کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے کی بنیاد بھی انہوں نے ہی رکھیں دشمٹ کے نرغے سے ملک کی فوج کو آزادی دلوائی ملک اور فوج کا وقار بلند کیا گھاس کھائیں گے مگر ملک کو ایٹمی قوت بنائیں گے یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی کا قول تھا جس کو انہوں نے پورا کر دکھایا۔ اور امریکہ آج جس طرح دنیا میں بدمعاشی کر رہا ہے اس کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرت نہیں ہو رہی تو اس کا سہرا بھی ذوالفقارعلی بھٹو کا جاتا ہے جنہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا تحصیل جنرل سیکریٹری عامر چغتائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ہمیشہ غریب عوام اور مزدور طبقہ کے حقوق کی بات کی اور ملک میں اگر آج کوئی سیاسی جماعت ہے تو وہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے اور آج ہمارے لئے بہت خوشی کا دن ہے کیونکہ اس دن اس ملک میں غریب عوام کا لیڈر پیدا ہوا اس خوشی کے دن میں ہم تمام ورکرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں شیخ طاہر الدین ایڈوکیٹ سٹی صدر پاکستان پیپلزپارٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک پاکستان کو متفقہ آئین دیا اور پارٹی کے غریب کارکنوں کو الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 92واں یوم پیدائش کوٹ ادو میں بھی منایا گیا، پیپلز پارٹی کی جانب سے یوم پیدائش کی مرکزی تقریب ریلوے اسٹیشن گرا¶نڈمنعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی ضلعی صدر انجینئر ملک بلال کھر، ڈویژنل سیکرٹری جنرل میر آصف خان دستی تھے، تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ،تحصیل صدر مظہر خان کشک ،سٹی صدر عبدالغریز بھٹی،میاں امجد عباس قریشی، راناعبدالغریز،ڈاکٹر یونس شاکر،تحصیل انفارمیشن سیکرٹری رائے ثاقب پرہاڑ، فیصل عزیز بھٹی، طارق دستی،ڈاکٹر مشتاق احمد،نصیر گرمانی،عباس بھٹہ ،کامریڈ علی اکبر، ذولفقار بلوچ،فضل گرمانی،انجینئر واصف،اویس بھٹہ، عارف جیالا،چوہدری فیاض، صادق شاہ،ریاض شاہ ودیگر کارکنان وعہدرارن سمیت سینکڑوں کی تعداد میں جیالے بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر انجینئر ملک بلال کھرنے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹوعلی بھٹو کی سیاسی جدوجہد، قربانیوں اور کامیابیوں سے عبارت ہے،انہوں نے سقوط ڈھاکہ کے بعد پژمردہ قوم کو سنبھالا، بھارت سے مقبوضہ رقبہ کی واپسی،92 ہزار جنگی قیدیوں کی رہائی، 73ءآئین اور ایٹمی پروگرام کا آغاز کتنے کارنامے ہیں جو ان کی کتاب حیات کا حصہ ہیں،اسلامی سربراہ کانفرنس کا انعقاد، اسٹیل مل کی تعمیر، پورٹ قاسم کا قیام اور درجنوں منصوبے اور سکیمیں ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ 50 برس پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو وہ عروج و ہ ترقی،کال کوٹھری میں گزرے ان کے ایام کے حوالے سے خواب وخیال دکھائی دیتی ہے، ذوالفقار علی بھٹوجب بے ساختہ یہ کہہ اٹھتے ہیں میں ایک قوم بنانے کے لئے پیدا ہوا ہوں میں عوام کی خدمت کرنے کے لئے پیدا ہوا ہوں، میں کال کوٹھڑی میں رہنے یا غداروں کے انتقام کی بھینٹ چڑھنے کے لئے پیدا نہیں ہوا،تقریب سے ڈی جی خان کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل وامیدوار حلقہ پی پی 279میرآصف خان دستی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے جنھوں نے اپنی جان ملک اور جمہوریت کے لیے قربان کر دی، بھٹوعوام کی طاقت کی علامت تھے،انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے پیدا ہوئے تھے اور جو لوگ ان کو ختم کرنا چاہتے تھے وہ خود مٹ گئے اور بھٹو آج بھی پاکستان کے عوام کے ذہنوں اور دلوں میں زندہ ہیں، پیپلز پارٹی اور اس کے کارکنان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن اور ویژن کی پیروی

مزید : ملتان صفحہ آخر