گیس‘ بجلی مہنگی‘ رکاوٹیں‘ کاروبار کرنا انتہائی مشکل‘ شیخ عاصم سعید

گیس‘ بجلی مہنگی‘ رکاوٹیں‘ کاروبار کرنا انتہائی مشکل‘ شیخ عاصم سعید

  



ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین اور معروف صنعتکار شیخ عاصم سعیدنے کہا ہے کہ گیس نرخوں میں اضافے کی تجویز پر عمل درآمد سے لاگت میں مزید اضافہ ہوجائے گا جس کے نتیجے میں پاکستانی مصنوعات خطے کی مارکیٹوں میں مسابقت کے قابل نہیں رہیں گے۔گزشتہ روز جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زائد نرخوں کے ساتھ گیس کی کم سپلائی،بجلی کے زائد نرخ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

، ایندھن کے زائد نرخ، اضافی کسٹم ڈیوٹیز، ریگولیٹری ڈیوٹیز،لین دین کے معاملات میں رکاوٹوں نے کاروبار کو بہت زیادہ مشکل بنا دیا ہے۔ شیخ عاصم سعید نیبرآمدات جمود کا شکار رہنے کی بعض وجوہات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ آج مینوفیکچرنگ سیکٹر انتہائی بری کارکردگی کا مظاہرہ کررہاہے کیونکہ بنیادی ضرورت یعنی گیس جو ان دنوں بمشکل دستیاب ہے انتہائی زائد نرخوں پر فراہم کی جارہی ہے۔ گیس نرخوں میں تجویز کردہ اضافے سے پانچ برآمدی سیکٹرز کی پیداواری سرگرمیوں پر انتہائی سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔اوگرا نے رجسٹرڈ مینوفیکچررز وبرا?مدکنندگان کے لیے گیس نرخ 786روپے سے بڑھا کر 1,033.99روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز دی ہے جو ان سیکٹرز کو شدید نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا۔

شیخ عاصم سعید

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...