میاں چنوں‘ ٹرانسپورٹرز گروپوں میں جھگڑا‘ فائرنگ‘ مسافروں کی دوڑیں 

 میاں چنوں‘ ٹرانسپورٹرز گروپوں میں جھگڑا‘ فائرنگ‘ مسافروں کی دوڑیں 

  



 محسن وال(نمائندہ پاکستان)جنرل بس اسٹینڈز پر 2 ٹرانسپورٹرز گروپوں میں جھگڑا،ایک گروپ کی فائرنگ سے موقع پر موجود مسافروں نے بھاگ کر جان بچائی،،ایک شخص زخمی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے جنرل بس اسٹینڈز پر آئے روز ٹرانسپورٹرز گروپوں کے مابین جھگڑا ہوتا رہتا ہے،گزشتہ رات بھی دو گروپوں کے مابین جھگڑا ہوا،اس دوران اعوان گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی،فائرنگ کے دوران ٹرانسپورٹرز اور مسافروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی،جھگڑے کے دوران ایک شخص نعیم گجر زخمی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر) بھی ہوگیا جس نے بتایا کہ اعوان گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے،اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ 

دوڑیں 

مزید : ملتان صفحہ آخر