جمہوریہ چیک میں مسجد پر حملہ،مسلمانوں کو قتل کرنیکی دھمکی
پراگ(آن لائن)جمہوریہ چیک کے دوسرے بڑے شہر برنو میں ایک مسجد پر حملہ کرکے اس کی دیوار پر نعرے کندہ کیے گئے ہیں جس میں مسلمانوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، یہ بات پولیس نے بتائی۔ مسجد پر لکھے گئے نعرے میں کہا گیا ہے کہ ”جمہوریہ چیک میں اسلام مت پھیلاؤ ورنہ آپ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر) کو مار دیا جائیگا“۔ مقامی پولیس ترجمان بوہمل ملاسک نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم جمعہ کی دوپہر سے ابھی تک اس واقعہ اور مسجد کو پہنچنے والے نقصان کی تحقیقات کررہے ہیں۔ حملہ آور کو جرم ثابت ہونے پر ایک برس جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
مسجد پر حملہ