حکمرانوں کی لاپروائی‘ بہاولپور مسائل سے دوچار‘  پسماندگی ختم کرنے کیلئے علمی اقدامات ضروری‘نواز ناجی 

حکمرانوں کی لاپروائی‘ بہاولپور مسائل سے دوچار‘  پسماندگی ختم کرنے کیلئے ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹوتحریک بحالی صوبہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ بہاولپورکی خوشحالی اوروسائل سے مالامال ریاست کوپاکستان میں شمولیت کی سزااسے محرومیوں کاشکار کرکے دی جارہی ہے پاکستان کے تمام (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)حکمرانوں نے اس خطہ کوپاکستان میں شمولیت کی سزادی اوراسے مسائل کاجہنم بناڈالا بہاولپورجس نے نوزائیدہ مملکت پاکستان کواپنے پاؤں پرکھڑاہونے کیلئے وسائل مہیاکیے آج پسماندگی کاشکار ہوکررہ گئی ہے بہاولپورکے نوابین جوعلم اورانسان دوستی میں اپناثانی نہیں رکھتے تھے نے بہاولپورکوتعلیمی اداروں کاگہوارابنایاتاریخی محلات اورعمارات کایہ شہرلوگوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی مشہور ہے اس کابہاول وکٹوریہ ہسپتال قیام پاکستان سے پہلے موجودتھاسمہ سٹہ کاریلوے جنکشن اورسمہ سٹہ سے امروکہ تک ریلوے لائن اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ بہاولپورخطہ بہترین مواصلاتی نظام کاحامل تھا۔ آج سمہ سٹہ کاجنکشن تباہ کردیا گیاہے جبکہ سمہ سٹہ بہاولنگرریلوے سیکشن کوبھی بندکردیاگیاہے ریاست کے دورکے بعداس خطہ میں کوئی قابل ذکر ادارہ قائم نہیں کیاگیااورنہ ہی اس خطہ کوکوئی جدیدہسپتال دیاگیاہے بلکہ تخت لاہورکے حکمرانوں نے اس خطہ کانیوروسرجری انسٹیٹیوٹ بھی لاہورمنتقل کردیااس خطہ کے نوجوان استحصا ل زدہ کردیئے گئے ڈگریاں ہاتھوں میں لی ے وہ دردر بھٹکنے پرمجبورہیں بہاولپورکے محکموں میں آ ج بھی بھرتیاں لاہورسے کی جاتی ہیں اورلاہورکے لوگوں کویہاں ملازمتیں دے کربہاولپورکے عوام پرستم ڈھائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ بہاولپورکی صوبائی حیثیت غضب کرلی گئی اگرآج بہاولپورکاصوبہ موجود ہوتاتوحالات مختلف ہوسکتے تھے انہوں نے کہاکہ حالات کے ستائے ہوئے بہاولپورکے محب وطن عوام کوان کاحق صوبائی بحالی کی صورت میں فوری دیاجائے۔

نوا زناجی 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...