سرکاری‘ پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں یکساں  نصاب تعلیم نافذ کیا جائے‘ رانا الطاف حسین 

سرکاری‘ پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں یکساں  نصاب تعلیم نافذ کیا جائے‘ رانا ...

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملتان سمیت ملک بھر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں یکساں نصاب تعلیم(بقیہ نمبر35صفحہ12پر) نافذ کیاجائے اور اس پر وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم و سیکریٹریز فوری طور پر اقدامات کو یقینی بنائیں اور کلرک بابو پیدا کرنے کی بجائے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے تاکہ نئی نسل تعلیم کے میدان میں ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہو رانا الطاف حسین نے مزید کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں نصاب تعلیم اور ہے تو غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں نصاب تعلیم کچھ اور ہے یہی وجہ ہے کہ آج غریب لوگوں کے بچے صرف کلرک بابو تک پہنچ سکے ہیں اور امراء کے بچے اعلی منصب تک پہنچ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بالخصوص مڈل کلاس طبقہ میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے اسی لئے ضروری ہے کہ طبقاتی سسٹم کا مکمل خاتمہ کیاجائے کیونکہ طبقاتی سسٹم کی وجہ سے آج مسائل پیدا ہو رہے ہیں آج موجودہ حکومت کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ تعلیمی نظام کو بہتر کرے تاکہ آنے والی نسلیں نئے پاکستان میں بہتر تعلیمی نظام کے زریعے آگے بڑھ سکیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...