مہنگائی میں روزانہ اضافہ‘ حکومتی یوٹرن سے غریبوں کی سانسیں بند‘ ذیشان اختر

مہنگائی میں روزانہ اضافہ‘ حکومتی یوٹرن سے غریبوں کی سانسیں بند‘ ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ حکمران اللہ کی طرف سے ایک عذاب ہیں، اللہ تعالیٰ قوم کو اس عذاب سے جلد (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

نجات دے تاکہ غریب کیلئے سانس لینا آسان ہوجائے۔ حکومت ہر روز ایک نیابجٹ دے رہی ہے،ہر روز روز مرہ استعمال کی چیزوں،سبزیوں،دالوں اور آٹے گھی و چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔حکومت ہر دن ایک یوٹرن لیتی ہے،وزیر اعظم لوگوں سے کہتے ہیں کہ اب معیشت اوپر اٹھے گی مگر اگلے ہی دن لوگوں کی امیدوں پر پانی پھر جاتاہے اور عوام مایوسی کے اندھیروں میں ڈوب جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 15ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں پندرہ بار اضافہ کیا۔ 570ارب روپے کا بوجھ عوام پر ڈالا گیا۔ گیس اور بجلی کے بل ادا کرنے کے بعد لوگوں کی جیب خالی ہوجاتی ہے،انہوں نے کہاکہ غربت کے مارے عوام بچوں کے تعلیمی اور علاج معالجے کے اخراجات بھی پورے کرنے سے قاصر ہیں۔حکومت نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔لوگ فاقوں کے ہاتھوں خود کشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔
ذیشان اختر