آپریشنل وجوہات‘ قومی ائیر لائن کی دو پروازیں منسوخ

آپریشنل وجوہات‘ قومی ائیر لائن کی دو پروازیں منسوخ

  



ملتان(نیوز رپورٹر)ٹیکنیکل اور آپریشن وجوہات کے باعث کراچی سے آنے اور اسلام آباد جانے والی قومی ایئرلائن کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں، مدینہ سے آنے اور جدہ جانے والی پروازیں دو، دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں، تفصیل کے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

مطابق ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول تاحال ٹھیک نہیں ہو سکا ہے، ٹیکنیکل اور آپریشنل معاملات کو وجوہات بنا کر قومی ایئرلائن کی کراچی سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 580 منسوخ کر دی گئی جبکہ اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 682 کو بھی منسوخ کر دیا گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے آنے والے قومی ایئرلائن کے جہاز نے واپس اسلام آباد روانہ ہونا تھا لیکن کراچی سے قومی ایئرلائن کی پرواز نہیں آ سکی تھی جس پر اسلام آباد جانے والے جہاز کو کراچی بھیج دیا گیا، جس پر اسلام آباد جانے والے مسافروں کی ٹکٹیں منسوخ کر دی گئیں، دوسری جانب مدینہ سے آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز دو گھنٹے تاخیر سے ملتان پہنچی جبکہ جدہ جانے والی پرواز بھی 2 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی، سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کو آپریشنل وجوہات کے باعث پروازیں منسوخ کرنا پڑ رہی ہیں یا تاخیر کا باعث ہیں، جلد سب چیزیں نارمل ہو جائیں گے

منسوخ

مزید : ملتان صفحہ آخر