ڈیرہ‘ چیمبر آف کامرس کا اجلاس‘ بجلی‘ گیس لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار

ڈیرہ‘ چیمبر آف کامرس کا اجلاس‘ بجلی‘ گیس لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار

  



ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر): ڈی جی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کی ایک میٹنگ صدر چیمبر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، نائب صدر مرز امحمد ظفر اقبال، سابق صدر چیمبر خواجہ محمد یونس، ممبر ان ایگزیکٹو کمیٹی شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، شیخ محمد زاہد(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

نظام، محمد فردوس حمید خان، غلام عباس خان، سرمد سلیم، شمشاد احمد،فیاض علی چوہدری، شیخ محمد آصف رزاق، مرزا محمد اقبال، رانا حاجی نذیر احمد، شیخ طاہر معراج، حاجی محمد علی شخ،حاجی غلام قاسم خان اور سیکریٹری جنرل محمد مجاہد ملک نے شرکت کی۔اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے سابقہ اجلا س کی کارروائی کی متفقہ طور منظوری دی گئی اجلا س میں چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر و مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی، چیمبر کے سابق نائب صدر محمد لطیف خان پتافی کے ماموں زاد محمد زبیر خان پتافی،چیمبر کے سابق صدر سردار معین اعظم خان کھوسہ، چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر شیخ اسرار احمد کے بھتیجے،چیمبر کے سابق ممبر ایگز یکٹو کمیٹی سید اعجاز حسین نقوی، چیمبر سابق ممبر ایگزیکٹو میاں محمد ایوب کی والدہ ماجدہ، چیمبر کے سابق ممبر ایگزیکٹو رانا حاجی نذیر احمد کے برادر نسبتی رانا محمد خالد، چیمبر کے سابق ممبر ایگزیکٹو اظہر راشد خان مرحوم، نوابزادہ طارق علی خان اور نوابزادہ ارشد علی خان ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ، سینئر صحافی محمود اختر پرویز، سینئر نیوز کیمرہ مین خواجہ محمد طاہر جاوید کی نانی اماں اور محمد مجا ہد ملک سیکریٹری جنر ل چیمبر کے بڑے بھائی سرفراز احمد خان کی انتقال پر ان سے اظہا ر تعزیت کیا گیا اور مرحومین کے معغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئی اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کی اظہار کیا گیا بجلی کی بے وقتی اور بغیر کسی شیڈول کے لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان اور مقامی طور پر ایس ای میپکو ڈیرہ غازیخان سے لیٹر لکھ کر چیمبر کی طرف سے مطالبہ کیا جائے کہ کہ فوری طور پر لوڈ شیڈنگ پرکنٹرول کیا جائے اور بجلی،گیس کی لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کی جائے گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کمرشل اور گھریلو صارفین بری طرح پریشان ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کی گیاگیس کی لوڈ شیڈنگ کیلئے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کو چیمبر کی طرف لیٹر لکھا جائے اسے مکمل صورتحال سے آگا ہ کیا جائے اور مطالبہ کیا جائے سوئی گیس کی لوڈ شیڈ نگ کو مکمل ختم کیا جائے تاکہ لوگ اس پریشانی سے نجات مل سکے اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ اجلاس میں نئی ممبر شپ کے حصول کیلئے10 درخواستیں پیش کی گئیں جن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔

اظہار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...