غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا ملزم نشتر میں زندگی کی قید سے آزاد

غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا ملزم نشتر میں زندگی کی قید سے آزاد

  



ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں زیر علاج ڈسٹرکٹ جیل کا قیدی گزشتہ روز  دم توڑ گیا۔بتایا جارہا ہے مذکورہ ملزم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے کیس میں نیب ملتان کے پاس گرفتار رہا ہے۔جسکو بعد تفتیش جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوا دیا گیا۔واضح رہے ملزم ظفر اقبال ڈسٹرکٹ بار لیہ کے سابق عہدیدار تھے.ظفر اقبال ایڈووکیٹ کی چار دن قبل حالت خراب ہوئی جس پر انہیں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگئے.ڈاکٹروں کے مطابق ظفر اقبال کق شوگر اور دل کا  مرض لاحق تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر