بارش سے سردی میں اضافہ،بجلی،گیس غائب،مچھلی،انڈے مہنگے،گرم کپڑوں کی قیمتیں ہائی

بارش سے سردی میں اضافہ،بجلی،گیس غائب،مچھلی،انڈے مہنگے،گرم کپڑوں کی قیمتیں ...

  



ملتان‘ کوٹ ادو‘ عبدالحکیم‘ مظفر گڑھ‘ وہاڑی (سپیشل رپورٹر‘ یبورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر‘ سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی)  ملتان میں گزشتہ روز وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا،خشک سردی کا زور ٹوٹنے کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا آج بھی بارش ہوگی اس ضمن میں ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں گزشتہ روز دن بھر وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجہ میں خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا ہے ماہرین کے مطابق مذکورہ بارش(بقیہ نمبر47صفحہ12پر) سے سموگ کا خطرہ ٹلنے کے ساتھ ساتھ موسمی بیماریوں کی شدت میں کمی آئے گی تاہم سرد موسم سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے زرعی ماہرین کے مطابق مذکورہ بارش سے گندم سمیت ربیع کاشتہ فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملتان میں ہونے والی بارش 2ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تاہم آج بھی ملتان میں بادل چھائے رہنے اور بارش کا امکان ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم کی ہدایت پر اتوار کی صبح ملتان میں ہونے والے  بارش کے کے دوران واسا  میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا اور تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن کے افسران اور سٹاف کو اتوار کی چھٹی کے باوجود  فیلڈ میں طلب کر کے  اپنی اپنی حدود میں بارش کا سلسلہ تیز ہوتے ہی نکاسی آب کے لیے  ٹیموں اور مشینری کو متحرک کرنے کا حکم دیا گیا خصوصا ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشنز کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام ڈسپوزل اسٹیشن پر  متعلقہ ایس ڈی او اور دیگر سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں اور جونہی بارش کا سلسلہ  تیز ہوتا ہے تو ڈسپوزل  اسٹیشنز کو فل کیپسیٹی پر چلایا جائے انہوں  نے ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج  کو تمام اہم شاہراہوں سے بارش کا پانی سکر مشینری کے ذریعے بھی اٹھانے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو آمدورفت اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ایم ڈی واسا نے 6 جنوری تک بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن افسران، سٹاف کو ایس او پی کے مطابق الرٹ رہنے کی ہدایت کی  جبکہ   کوٹ ادو میں بھی با رشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،گز شتہ سے پیوستہ شب اچانک آسمان پر کالے بادل آمڈ آئے اور ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا،بارش سے سر دی کی شد ت میں بھی اضا فہ ہو گیا ہے،ہلکی بوند با ندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ری رہا۔ ملک بھر کی طرح  بارشیں شروع ہونے سے کوٹ ادو اور علاقائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے، گزشتہ شب سے ہونے والی بارش جس کا سلسلہ تا حال جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی کوٹ ادو کے اکثرعلاقوں سے سوئی گیس غائب ہوگئیہے جبکہ کوٹ ادو شہر کے اکثر علاقوں میں پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے جسکی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دوکانداروں نے انڈے،مچھلی، خشک میوہ جات،کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، اس وقت شہر میں دیسی انڈہ 240روپے درجن جبکہ فارمی انڈہ160 روپے فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ کوئلہ 80روپے کلو،مچھلی 400سے لیکر12سوروہے فی کلوروپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں،انڈہ،خشک میوہ جات اور مچھلی کی قیمتیں بڑھنے سے غریب آدمی کی خرید مشکل ہو گئی ہیں،غریب آدمی صرف دیکھنے تک محدود رہ گیا ہے، اس طرح لنڈا بازاروں میں عورتوں اور مردوں کا رش بڑھ گیا ہے جس پر لنڈا بازار کے دوکانداروں نے بھی ریٹ بڑھا لیئے۔  ملک کے دیگر علاقوں کی طرح عبدالحکیم میں بھی (گزشتہ روز)کی بارش کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ہفتہ کے روز شہر وونواح میں تیز دھوپ نکلی تھی جس پرسردی سے متاثرہ افراد نے سکھ کا سانس لیا تھا،دن بھرکی مسلسل بارش کے سبب ایک بار پھر ہڈیاں جما دینے والی سردی عروج پر پہنچ گئی ہے (گزشتہ روز)شہر و نواح کا ٹمپریچر13درجے ریکارڈ کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے 48گھنٹوں کے دوران بھی جاری رہے گا جبکہ سردی کی شدت بھی مزید بڑھ جائے گا،دوسری جانب بارش کے سبب نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں، بازاروں میں پھسلن بن گئی ہے اورٹوٹی سڑکوں کے سبب شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا دشوارگزار راستوں کی وجہ سے کاروبارِزندگی بھی مفلوج ہوگیا ہے۔ مظفرگڑھ, خان گڑھ شہر اور گردونواح میں اتوار کے روز صبح سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری, جس سے موسم شدید سرد ہو گیا. سرد ہوا اور بارش کے باعث شہری گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے.  شہر اور گردونواح میں علی الصبح سے بارش کا سلسلہ جاری, بارش برسنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاواقعات کے مطابق گزشتہ روز شہر اور نواحی علاقوں میں علی الصبح سے گہرے بادلوں کے ساتھ رم جھم کا سلسلہ جاری ہے بارش برسنے سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا وہیں معمولات زندگی بھی متاثر ہوئی ہیں شہر میں لوگوں کی آمد ورفت انتہائی کم دکھائی دے رہی ہے جبکہ بارش برسنے سے متعدد بجلی کے فیڈرز ٹرپ ہوگئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...