بزدار صاحب جھوٹے بیانا ت سے نااہلی نہیں چھپا سکتے،اویس لغاری

  بزدار صاحب جھوٹے بیانا ت سے نااہلی نہیں چھپا سکتے،اویس لغاری

  



لاہور (این این آئی)مسلم لیگ (ن)پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے کہاہے کہ بزدار صاحب آپ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے لیکن آپ کا مسکن لاہور بن چکا ہے،جنوبی پنجاب کے عوام ڈیرھ سال سے آپ کے دیدار سے محروم ہیں،روزانہ جھوٹے بیانات جاری کرکے آپ کی نااہلی نہیں چھپ سکتی۔ اویس لغاری نے وزیراعلی پنجاب کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

پنجاب کے صحت،تعلیم اور زراعت کے شعبے لاوارث ہو چکے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات ناپید ہو چکی ہیں۔سرکاری سکولوں میں بہترنظام تعلیم اور سہولیات کا فقدان ہے۔پنجاب کے کاشتکار کو تاریخی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شوگر ملز مافیا چھوٹے کاشتکاروں کا استحصال کررہا ہے۔پنجاب حکومت شوگر ملز مافیا کے کنٹرول میں چل رہی ہے۔حکمرانوں نے تبدیلی تبدیلی کا نعرہ لگاتے غریب سے روٹی اور چھت بھی چھین لی ہے۔کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگانے والے وزیراعظم نے اپنے کرپٹ ساتھیوں کے تحفظ کیلئے نیب ترمیمی آرڈیننس لانچ کردیا ہے۔

اویس لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر