ملتان،مختلف علاقوں میں 22وارداتیں،جگہ جگہ ناکے،لوٹ مار،سردی بڑھتے ہی ڈاکوؤں کا آپریشن تیز

ملتان،مختلف علاقوں میں 22وارداتیں،جگہ جگہ ناکے،لوٹ مار،سردی بڑھتے ہی ...

  



ملتان(وقائع نگار) ڈکیتی وچوری کی 22 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوگئے ہیں  ڈکیتی کے دوران سے فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا تفصیل کے مطابق زکریا پولیس کے علاقے گلشن مہر کالونی میں ایک مسلح شخص نے حق نواز نے سے (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)کار چھین لی الپہ پولیس کے علاقے میں ریاض احمد سے تین ڈاکوؤں نے 25 ہزار روپے، قطب پور پولیس کے علاقے محلہ رحمان آباد میں دس مسلح افراد نے وقار شریف سے ایک لاکھ روپے چھین لئے اور فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا شاہ شمس پولیس کے علاقے میں لوہاراں والی چکی کے قریب شوکت رضا سے موٹرسائیکل، نیوملتان پولیس کیعلاقے میں ساجد رضا سے تین ہزار روپے اور موبائل فون ، قادر پور راں پولیس کیعلاقے میں متی تل روڈ پر محمد طارق سے 40 ہزار روپے، صدر پولیس کے علاقے میں بلال سے دس ہزار روپے  اور کوتوالی پولیس کیعلاقے سے مدثر سے موبائل فون چھین لیا گیا شاہ شمس پولیس کے علاقے سے احتشام کی کار چوری کر لی گئی قطب پور پولیس کے علاقے سے فلک شیر کی کار، مظفر آباد پولیس کیع لاقے سے خلیل احمد کا موٹرسائیکل، زکریا پولیس کے علاقے سے خورشید کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان، نیوملتان پولیس کے علاقے سے مزمل کا موٹرسائیکل، نیوملتان پولیس کیعلاقے سے فرخ کا رکشہ، سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے اورنگزیب کی دکان سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں، صدر پولیس کے علاقے میں ذوالفقار کے گھر سے 80 ہزار روپے مالیت کا سامان،دہلی گیٹ پولیس کے علاقے میں محمد ماجد کے گھر سے 55 ہزار روپے اور دو عدد موبائل فون اور لوہاری گیٹ پولیس کیعلاقے میں شعیب نواز کی دکان سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں کاشف عمران کی دکان سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا بدھلہ سنت پولیس کیعلاقے میں عامر حسین سے تین لاکھ ر وپے مالیت کا سونا اور موٹرسائیکل چھین لیا گیا

ڈاکو

مزید : ملتان صفحہ آخر