عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے (طارق سعید میداد خیل)

عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے (طارق سعید میداد خیل)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے  نائب صدرطارق سعیدخان میدادخیل نے کہا ہے کہ صحت،تعلیم اور روزگار سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات عوام کو گھر کی دہلیز پر مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہیں، موجودہ حکومت انسانی ترقی کے لئے آئے روز نت نئی اسکیموں کا آغاز کر رہی ہے جس سے ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر پر گامزن ہوسکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ایک تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ قدرت نے مملکت خداداد پاکستان کو تمام تر قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے تاہم یہ ہماری بد قسمتی تھی کہ مخلص اور ایماندار کی قیادت نہ ملنے کی وجہ سے ہمارا ملک بحرانوں اور مسائل کا گڑھ بن چکا تھا اور اس جدید سائنسی دور میں بھی عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہوکر زندگی گزارنے پر مجبور تھے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں ان سب کو عملی جامہ پہنا کر ہی دم لے گی عمران خان کی صورت میں پاکستانی قوم کو ایک ایسا وزیراعظم ملا ہے جو قائدانہ صلاحیتوں کا مالک ہے اور وہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی تو پاکستان کا شمار ایشیا کے ترقی یافتہ ممالک میں سے ہوگا۔