ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس لکی مروت کاتعزیتی اجلاس

ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس لکی مروت کاتعزیتی اجلاس

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس لکی مروت کاایک تعزیتی اجلاس زیرصدارت صدرولیدخان مروت منعقدہواجس میں کابینہ کے عہدیداروں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اجلاس میں دی نیوز کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی شریک حیات،پی ٹی آئی کے رہنماوسابق ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال کے والداورپیر سید مسرت شاہ کی وفات پرگہری رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں اورپسماندگان کوصبروجمیل کی توفیق عطاء فرمائے اورکہاکہ پسماندگان کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں برابرکے شریک ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر