ڈیرہ‘ بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

ڈیرہ‘ بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) کلاچی کے قریب گاؤں گرہ محبت میں تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود گاؤں گرہ محبت کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عبدالقیوم مروت سکنہ لکی مروت زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کلاچی پولیس نے زخمی شخص کی رپورٹ پر نامعلوم بس ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...