شیر گڑھ‘ 8 جنوری کو کھلی کچہری کا انعقاد ہو گا

شیر گڑھ‘ 8 جنوری کو کھلی کچہری کا انعقاد ہو گا

  



شیر گڑھ (نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب سجاد خان کھلی کچھری میں عوام کے مسائل سنیں گے۔ ایس ایچ او تھانہ شیرگڑھ داؤد خان نے عوام الناس کو شرکت کی دعوت دی ہے تفصیلات کے مطابق مورخہ 8جنوری بروز بدھ بوقت 10:00 بجے بمقام محمد چلڈرن اکیڈمی سکول اینڈ کالج شیرگڑھ کے گراؤنڈ میں کھلی کچھری منعقد ہوگی جس میں ڈی پی او ضلع مردان سجاد خان اور اے ایس پی تخت بھائی وقار اعظم کھرل حصوصی طور پر شریک ہونگے اور عوام کے مسائل سنیں گے موقع پر عوام کوریلیف دینے کے لئے احکامات جاری کرینگے۔ ایس ایچ او تھانہ شیرگڑھ جناب داؤد خان نے عوام کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر