بنوں‘ ملک شاہ محمد سے مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

  بنوں‘ ملک شاہ محمد سے مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

  



بنوں (بیورورپورٹ)ملک شاہ محمد خان کے صوبائی وزیر بننے کی خوشی میں دوسرے روز بھی وزیر ہاؤس بنوں میں مبارکباد کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا انجمن تاجران کے رہنما حاجی گل پیر،ظاہر شاہ،محمد علی شاہ،نوید علی شاہ بیزن خیل،سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر ملک شیر بہادر خان،ودیگر مشران علاقہ اور عوام نے صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کے بھائی ملک گلباز خان کو مبارکباد دی انجمن تاجران کے رہنما حاجی گل پیر نے کہا کہ ملک شاہ محمد خان حقیقی معنوں میں وزارت کے مستحق تھے کیونکہ بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط بنانے میں ملک شاہ محمد خان کا کلیدی کردار رہا ہے اور وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے بنوں کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دینے کا فیصلہ میرٹ پر کیا ہے جس سے بنوں میں تحریک انصاف مذید مضبوط ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...