چارسدہ‘ تاجر ایسوسی ایشن کا اجلاس‘ بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ

چارسدہ‘ تاجر ایسوسی ایشن کا اجلاس‘ بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا ...

  



چارسدہ(بیرور روپورٹ)تاجر ایسوسی ایشن چارسدہ کا اجلاس۔گھریلو صارفین کو سوئی گیس فراھمی کیلئے سی این جی سٹیشن بند کرنے کے ڈی سی چارسدہ کے فیصلے کا خیرمقدم, اس سلسلے میں تاجر ایسوسی ایشن چارسدہ کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر  لعل محمد لعل منعقد ہوا جس میں میاں مفرق شاہ, میاں رحیم بادشاہ,ارشاد علی قریشی,میاں روح الامین باچا,ناصرخان,زبیراللہ مہمند,بشیر خان اور حاجی اقبال سمیت ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں بجلی لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیا اس کے علاوہ ٹی ایم اے ٹیکس کی بھی مذمت کی گئی اور واضح کیاگیا کہ ٹی ایم اے کے خلاف احتجاج کیاجائے گا اجلاس میں ڈی سی چارسدہ کے صبح وشام 5بجیسے 8 بجے تک سی این جی سٹیشن بند کرنے کی اقدام کو سراہاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر