حکومت جنگلات کو تباہی سے بچانے کیلئے اقدامات کرے‘ جاوید اقبال

حکومت جنگلات کو تباہی سے بچانے کیلئے اقدامات کرے‘ جاوید اقبال

  



ایبٹ آباد(نامہ نگار) حکومت جنگلات کو تباہی سے بچانے کے لئے اقدامات کرے،تاکہ گرین پاکستان کا خواب پورا ہوسکے۔بٹیڑہ تحصیل پالس کوہستان کی ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جنگلات کی اعلیٰ افسران اور زمہ داران کو چاہیے کہ وہ جنگلات کی سیکورٹی اور ان کے بچاؤ کی لئے جنگلات میں سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔اس سلسلے میں تمام اداروں اور افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے  تاکہ گرین پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر