ہماری سیاست کا اصل مقصد فرسودہ نظام کی تبدیلی اور خدمت ہے:اشتیاق ارمڑ

ہماری سیاست کا اصل مقصد فرسودہ نظام کی تبدیلی اور خدمت ہے:اشتیاق ارمڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات، جنگلی حیات اور ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی کا اصل مقصد فرسودہ نظام کی تبدیلی اور خدمت ہے، تحریک انصاف کا منشور ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کے برعکس تحریک انصاف نے عوام کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیح بنایا ہے اور انہو ں نے اقرباپروری، جھوٹ، منافقت اور بدعنوانی کے تمام اثرات زائل کئے اور اداروں میں جدت اور اصلاحات کا نظام رائج متعارف کرایا ہے جن سے ادارو ں اور شعبوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جنگلات اور ماحولیات پر اربوں روپے حکومت خرچ کر رہی ہے اور ماحولیاتی تبدیلی میں بہتری لانے کے لئے بہترین قانون سازی کی گئی ہے جن سے ماحولیاتی آلودگی میں بہتر ہو گی اور عوام کو صاف ستھراماحولیا میسر ہو گا جس کی بدولت خیبر پختونخوا ملک کے دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل صوبہ ثابت ہو گا۔ علاقے کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر ماحولیات نے یقین دلایا کہ عوام کے تمام جائز مسائل بتدریج حل کئے جا رہے ہیں اور حکومتی اقدامات اور ٹھوس پالیسی کا یہ تسلسل جاری رہے گا اور تمام نظر انداز شدہ علاقے صوبے کے ترقیافتہ علاقوں کے برابر لاکھڑا کریں گے۔