پشاور‘ رویندر سنگھ کے قتل کیخلاف سکھ برادری کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور‘ رویندر سنگھ کے قتل کیخلاف سکھ برادری کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائمز رپورٹر) سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے رویندر سنگھ کو پشاور میں نا معلوم افراد نے قتل کر دیا مقتول کے رشتہ داروں نے لاش پشاور پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں سکھ برادری کے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا کر کے سامنے لایا جائے اور پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائے۔اس موقع پر مقتول کے بھائی جو نجی نیوز چینل کے صحافی ہے نے کہا کہ 25سال رویندر سنکھ شانگلہ سے شادی کے شاپنگ کیلئے ایا تھا مگر نا معلوم افراد نے اسے بے دردی سے قتل کیا۔انہوں نے کہا اقلیتوں کسی بھی ملک کا حسن ہوتے ہیں تاہم انکو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داربنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو تحفظ دینے کا حوالے سے کروڑوں کے فنڈز اتے ہے مگر اقلیتوں کو تحفظ تا حال نظر نہیں ارہا جسکی کی صورت میں اج ہم اپنے بھائی کی لاش اٹھا رہے ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت کو اپنا کردار ادا  کرنا ہوگا تاکہ تمام اقلیتی برادری چین اور امن کی زندگی جی سکے۔مقتول کے بھائی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھائی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائے  تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔واضح رہے کہ مقتول رویندر سنگھ کی چند روز بعد شادی تھی