پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع
پاراچنار(نمائند پاکستان)پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے علاقے کی حسن میں مزید نکھار آگیا ہے، نوجوان برفباری کو انجوائے کرنے کیلئے سیاحتی مقامات کا رخ کررہے ہیں ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سمیت مختلف علاقوں میں اتوار کے روز سے برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے برفباری سے علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اور علاقے کی حسن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے نوجوان برفباری کو انجوائے کرنے کیلئے سیاحتی مقامات کا رخ کررہے ہیں اور حسین مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کررہے ہیں برفباری سے جہاں علاقے کی حسن میں نکھار آگیا ہے وہاں غریب عوام کے مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے دور دراز پہاڑی علاقوں میں آمد و رفت کے راستے بند ہوگئے ہیں اور بجلی کی بندش کے باعث روزمرہ کے معمولات شدید متاثر ہوگئے ہیں جبکہ سوختنی لکڑی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہوگئے ہیں