حکومت عوام مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی:ارکن اسمبلی انور حیات

حکومت عوام مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی:ارکن اسمبلی انور حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)جے یوآئی(ف)کے رُکن صوبائی اسمبلی حاجی انورحیات خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی اورصوبائی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں اس لئے ہرمکتبہ فکرکے لوگ حکومت کے خلاف سراپااحتجاج ہیں‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں ایک تقریب کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں بے تحاشہ مہنگائی اوربدامنی عروج پرہے جس کی وجہ سے نہ صرف عوام خودکشیوں پرمجبورہوچکے ہیں بلکہ کراچی سے لیکرخیبرتک کے عوام سرپااحتجاج ہیں اورحکومت سے فوری مستعفی ہونے کامطالبہ کررہے ہیں جس سے ثابت ہوگیاکہ موجودہ حکومت عوامی نہیں بلکہ اُن پرمسلط کیاگیاہے اُنہوں نے کہاکہ ملک میں واحدجماعت جے یوآئی ہے جس نے فوری طورپرعوامی مشکلات کومدنظررکھ کرحکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے نہ صرف ملک بھرمیں احتجاج شروع کردیابلکہ ملک کے تمام اپوزیشن جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پراکٹھے کیں اُنہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی مستعفی ہونے تک جے یوآئی(ف)کااحتجاجی تحریک جاری رہے گی اورانشاء اللہ عنقریب عوام کوحکومت سے چھٹکارہ مل جائے گی۔