الپوری‘ شانگلہ میں ہیلتھ کیئرکمیشن اور محکمہ صحت غیر فعال

  الپوری‘ شانگلہ میں ہیلتھ کیئرکمیشن اور محکمہ صحت غیر فعال

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے سروئے میں شامل کیا جائے، غربت اور پسماندگی کو دور کرنے کیلئے گاؤں گاؤں کی سطح پر سروے کرے۔ شانگلہ میں غریب بیواووں اور مستحق خاندانوں تک محدود رکھنے کیلئے سیاست سے بڑھ کر سماجی انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صرف ایک پارٹی کا نہیں قوم و ملک کا اثاثہ سمجھنا چاہیے -عوامی اور سماجی حلقوں کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئر پرسن سے پر زورمطالبہ۔ضلع شانگلہ کی غربت اور پسماندگی کو دور کرنے کیلئے گاؤں گاؤں کی سطح پر سروے کرئے۔ شانگلہ میں یتیموں اور بیواوں کی لسٹوں کو صرف مستحقین تک محدود رکھنے کیلئے سیاست سے بڑھ کر سماجی انداز میں کام کرنے کی ضرورت۔بے نظیر انکم سپورٹ کو صرف ایک پارٹی کا نہیں قوم و ملک کا اثاثہ سمجھنا چاہیے۔ شانگلہ میں ایجنٹ مافیا اور کرپشن مافیا نے غیر مستحقین کو پروگرام میں شامل کیا ہے جبکہ مستحق غریب خواتین سروے سے باہر ہے،بے نظیر انکم سپورٹ کے فارم اس وقت کے منتخب اراکن اسمبلی اور سنیٹرزکو دئے گئے تھے جنہوں نے سیاسی بنیادوں پر غیر منصفانہ تقسیم کر کے شانگلہ کے مستحقین کے ساتھ نا انصافی کی یا پھر ایجنٹ نے فارم فروخت کیا۔ عوامی سماجی حلقوں نے نئے سروے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور پرزور اپیل کی ہے کہ آئندہ سروے میں صرف غریب مستحقین کو بلا امتیاز انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے تاکہ کوئی بھی غریب مستحق خاندانوں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے باہر نہ رہ جائے غیر مستحق کو نکال کراصل حقدار کو پروگرام میں شامل کیا جائے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...