وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور کمشنر پشاور شہاب علی شاہ مختصر دورے پر بنوں آئے 

وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور کمشنر پشاور شہاب علی شاہ مختصر دورے پر بنوں ...

  



بنوں (بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور کمشنر پشاور شہاب علی شاہ نے بنوں کا مختصر دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے مسجد حافظ جی کا دورہ کیا اور مسجد کے توسیعی پراجیکٹ کا معائنہ کیا اور کروڑوں روپے کے مکمل کئے گئے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا مسجد حافظ جی کے مہتمم حاجی محمد آیاز خان،زاہد بنگش اور شاہ بہرام خان سمیت زین العابدین نے انہیں مسجد سے متعلق بریگنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسجد کے توسیعی اور خوبصورتی منصوبے پر 30کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے اور یہ مسجد بنوں ہی ہیں بلکہ خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی اور خوبصورت مسجد ہوگی جسمیں بیک وقت15ہزار سے زائد نمازی نماز ادا کرسکیں گے اور مسجد کیلئے صوبائی حکومت سے 10کروڑ روپے امداد کی منظوری پر ہم شہاب علی شاہ کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں اور ان کیلئے دعاگو بھی ہیں جبکہ یہ منصوبہ عوام کے چندوں سے مکمل کیا جائیگا مسجد کی تیسری منزل پر چند روز میں کام شروع کیا جائیگا اس موقع پر شہاب علی شاہ نے مسجد انتظامیہ کمیٹی کو اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مساجد اللہ کے گھر ہیں اور اسکی تعمیر میں کسی بھی قسم کا حصہ لینا خیر کا باعث ہیں جبکہ دینی مدارس امن وآشتی کے گہوارے ہیں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے صدقات،خیرات اور زکوٰۃ مساجد کی تعمیر کیلئے دیں کیونکہ مسجد کی تعمیر میں حصہ لینا صدقہ جاریہ ہے۔اور جب تک لوگ اس میں نماز پڑھیں گے عبادات کریں گے اس کا ثواب اس وقت تک ملتا رہیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر