نورنگ بازارمیں خودساختہ مہنگائی عروج پر‘ شہری عاجز آ گئے

نورنگ بازارمیں خودساختہ مہنگائی عروج پر‘ شہری عاجز آ گئے

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نورنگ بازارمیں خودساختہ مہنگائی عروج پرہے جس سے شہری عاجزآگئے‘عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے فوری طورپرایکشن لینے کامطالبہ کردیا‘تفصیلات کے مطابق ایک جانب ملک بھرمیں بے تحاشہ مہنگائی نے عوام کے ناک میں دم کررکھ دیاہے جبکہ دوسری جانب نورنگ میں بازارمیں خودساختہ مہنگائی بھی عروج پرہے دکانداروں نے انتظامیہ کی جانب سے جاری گئے گئے نرخنامہ کونظراندازکرکے اپنی من مانیاں نرخ  ناموں پرسودافروخت کرتے ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدیدتشویش پائی گئی اورخریداری سے عاجزآگئے اسی طرح تحصیل نورنگ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپرنورنگ بازارمیں خودساختہ مہنگائی کانوٹس لیکرگراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں میں پھیلی گئی مایوسی کاخاتمہ ہوجائے۔   

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...