کلرکس برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے‘ نافذ اللہ

کلرکس برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے‘ نافذ اللہ

  



بنوں (بیورورپورٹ)کلرکس برادری  کے مسائل حل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔کیونکہ ان کو درپیش مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے نیزانسانیت کی خدمت ہی اصل نیکی ہے۔اور اصل مقصد کیلئے جدوجہد شروع کرنے کا وقت ہے۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع بنوں کے صدرحاجی نافداللہ خان نے اپنے دفتر میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں حالیہ مہنگائی کی لہر سے سب سے زیادہ متاثر طبقہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے۔کیونکہ اشیاء ضرورت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔نئے پاکستان میں سرکاری ملازمین کو فاقہ کشی پر مجبور کیا یہی وجہ ہے کہ ملک بھر کے تمام ملازمین تنگ دستی کا شکار ہوچکے ہیں۔ارکان اسمبلی،وزراء کی بجائے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ضروری ہے۔اور یہی طبقہ حقدار ہیں جو دن رات ایک کرکے سرکاری مشنری چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایپکا کے چارٹر آفڈیمانڈ کو من و عن منظور کیا جائے اور ملازمین کی تنخواہوں میں ارکان اسمبلی کی شرح کے برابر اور مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر