نوشہرہ‘ قبرستان و تجاوزات مافیا کیخلاف بھرپور آپریشن کا اعلان
نوشہرہ (بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے سرکاری اراضی اور قبرستانوں پر قبضہ مافیا اور شاہراہوں پر ناجائز تجاویزات کیخلاف بھر پور اپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی ساتھ ناجائز قابضین کے خلاف جلد گھیرا تنگ کرکے فوری طور پر سرکاری املاک قبرستانوں سمیت جعلی نجی ہاوسنگ سکیمں چلانے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی کا فیصلہ کردیا ضلع نوشہرہ کو ماڈل خوبصورت اور صاف ستھرا رکھنے کا تہہ کر رکھا ہے اسلئے ہم نے ضلع بھر کے تمام علاقوں میں کھلی کہچریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے اپنے دفتر میں صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران اور اہلکار دفتروں میں بروقت اپنی حاضری کویقینی بنائیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کی استعمال کی کسی قسم اجازت نہیں دے سکتے اور نہ سرکاری افسران و ٹھیکداروں کو کرپشن کی اجازت دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام خود بھی اپنے علاقے ضلع نوشہرہ کی ترقی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون یقینی بناکر ایک مہذب اور ترقی یافتہ قوم ہونے کا ثبوت ہیش کریں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ، پبی اور جہانگیرہ کے ٹی ایم اوز اپنے اپنے علاقوں میں بھر پور صفائی مہم چلائیں کیونکہ عوامی شکایات زیادہ تر علاقوں میں صفائی نہ ہونے کے ہیں ان کا فرض ہے کہ ٹی ایم اوز اور ان کا ماتحت عوام کو پینے کا صاف پانی، سٹریٹ لائیٹس فراہم کریں اور صفائی پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمارے مذہب اسلام کا اہم جوز بھی ہے انہوں نے اشیاء خورد نوش فروخت کرنے والے توک و پرچون دوکانداروں کو تنبیہ کیا کہ وہ سرکاری نرخوں پر اشیاء خورد نوش فروخت کریں اور دوکانوں کی صفائی کا خاص رکھے۔