پشاور،غیر ملکی اشیاء سمگل کرنے کی کی کوشش نا کام بنا دی گئی

پشاور،غیر ملکی اشیاء سمگل کرنے کی کی کوشش نا کام بنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس تھانہ آغہ میر جانی شاہ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی کپڑا اور چائے برآمد کیا ہے، برآمد ہونے والا کپڑا اور چائے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر سمگل کیا جا رہا تھا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد ہونے والے کپڑے کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی محمد شعیب کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، ڈی ایس پی سبرب اخترا ض خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ ارباب نعیم حیدر نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اخون بابا قبرستان میں ناکہ بندی پردو مشکوک چینگ چی کو روک کر تلاشی لینے پر غیر ملکی کپڑا اور جائے برآمد کیا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جو کہ ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر سمگل کیا جا رہا تھا، تمام کپڑے کو قانونی کارروائی اور کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی وصولیابی کی خاطر کسٹم آفیسر عبد السلام کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے