8 جنوری کو وزیر اعظم عمران خان کے دورہ نوشہرہ کے انتظامات مکمل

  8 جنوری کو وزیر اعظم عمران خان کے دورہ نوشہرہ کے انتظامات مکمل

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) قومی اسمبلی میں گیس اینڈ آئل کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عمران خٹک نے کہا ہے کہ 8جنوری کو وزیر اعظم عمران خان کا دورہ نوشہرہ کے تمام انتظامات مکمل کر دئیے گئے ہیں اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ وزیر اعظم عمران کان نوشہرہ میں ڈرائی پورٹ کا افتتاح کر ہیں اس منصوبے سے نوشہرہ کے عوام کو ریلیف ملے گا اور اس سے بیروز گاری میں بھی کمی واقع ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پیر پیائی کے مقام پر وزیر اعظم عمران خان کا ڈرائی پورٹ کے افتتاحی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری رضا سعید بابر اور پی ٹی آئی رہنما ہاشم بابر، ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار، سابق ضلعی نائب ناظم ذوالفقار خٹک، سابق ضلعی ناظم اشفاق احمد خان، ڈویژنل سپرڈینٹ ریلوے بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو ان کا بنیادی حق ان کو ان کے دہلیز پر پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا ہے عوام بھی تحریک انصاف کی پالیسیوں کی حمایت کر رہی ہے کیونکہ تحریک انصاف کی پالیسیاں عوام دوست پالیسیاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن نوشہرہ اضاخیل میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ڈرائی پورٹ افتتاحی تقریب میں بھر پور شرکت کرکے تقریب کو کامیاب بنائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...