شبقدر ٹی ایم اے متحدہ لیبر یونین کے انتخابات‘ شاہ بادشاہ چیئرمین منتخب

شبقدر ٹی ایم اے متحدہ لیبر یونین کے انتخابات‘ شاہ بادشاہ چیئرمین منتخب

  



شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر ٹی ایم اے متحدہ لیبر یونین کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ حاجی لیاقت خان سرپرست اعلی اور شاہ بادشاہ یونین کے چئیرمین منتخب ہو گئے متحدہ لیبر یونین کیلئے سال 2020کیلئے صدر خالد خان اور جنرل سیکرٹری کیلئے عین اللہ شاہ کا انتخاب کیا گیا۔ شبقدر ٹی ایم اے کے متحدہ لیبریونین کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں ٹی ایم اے ملازمین کا ایک انتخابی اجلاس زیر صدارت حاجی لیاقت خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹی ایم اے شبقدر کے کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے سال 2020کیلئے کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ جس کے نتیجے میں متحدہ لیبر یونین ٹی ایم اے شبقدر کیلئے سرپرست اعلی حاجی لیاقت خان، چئیر مین شاہ بادشاہ، وائس چئیر مین ریاست خان، صدر خالد خان، سینئیر نائب صدر تاج رحمان، نائب صدر ناصر خان، جنرل سیکرٹری عین اللہ شاہ، جائینٹ سیکرٹری حضرت علی، فنانس سیکرٹری تاج علی، پریس سیکرٹری ارشد علی، آفس سیکرٹری تسبیح اللہ خان جبکہ انفارمیشن سیکرٹری کیلئے جمال مسیح کو منتخب کیا گیا۔ متحدہ لیبر یونین کے نومنتخب عہدیداروں نے ٹی ایم اے ملازمین کے حقوق اور فلاح و بہبود کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا اور کہاکہ آنے والے دور میں ٹی ایم اے ملازمین کے حقوق کا دفاع کرکے ان کے فلاح و بہبود کیلئے کوشیشیں تیز کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر