ایوان صنعت و تجارت اور گدون میڈیکل سنٹر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
صوابی(نمائندہ خصوصی)ایوان صنعت وتجارت ضلع صوابی کے بانی صدر محمد ذاہد شاہ کی قیادت میں گدون میڈیکل سنٹر ٹوپی کیساتھ یاداشتی معاہدہ پر دستخط کردیا اس موقع پر گدون میڈیکل سنٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر انعام الحق اورا یوان صنعت وتجارت ضلع صوابی کے سینئر ائب صدر محمد اسرار، نائب صدر فضل رحیم جدون بھی موجود تھے اس مفاہمتی معاہدے کی بدولت ایوان صنعت وتجارت ضلع صوابی کیممبران ان کے اہل خانہ صنعتی اور کاروباری اداروں کے ملازمین انتہائی سستے ریٹ پر معیاری علاج کیا جائے گا مفاہمت کے تحریر کے مطابق تجویز کردہ علاج و دوائیوں کی مد میں 8فیصد الٹراساؤنڈ کی مد میں 20فیصد لیبارٹری ٹیسٹ کی مد میں 20فیصدآپریشن اور آئی سی یو سہولیات کی مد میں 20فیصد جب کہ علاج معالجہ اور طبی مشورے کی مد میں 15فیصد کیش ڈسکاؤنٹ حاصل ہوسکے گا صوابی چیمبر آف کامعس کے صدر نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایوان صنعت وتجارت ضلع صوابی دفتر سے سہولت کارڈ حاصل کرسکتے ہیں