عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرینگے‘ اقبال آفریدی

عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرینگے‘ اقبال آفریدی

  



باڑہ(نمائندہ پاکستان)عوام سے بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا جووعدہ کیاتھا پورا کیاباڑہ گریڈ میں ٹی فور ٹرانسفارمر اور چودہ فیڈر لگانے سے بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے علاقے میں صحت،پانی،سڑکوں کی تعمیرنو سمیت تمام دیگر مسائل کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سیفران اقبال افریدی نے باڑہ گریڈ میں ٹی فور ٹرانسفارمر لانے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے کیں گئے وعدے پورے کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں اج باڑہ گریڈ میں ٹی فور ٹرانسفارمر لگانے سے بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا کیونکہ اس ٹی فور ٹرانسفارمر سے رہائشی علاقوں کیلئے سات فیڈرز لگائینگے جس سے پورے علاقے کے بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پائینگے۔ انہوں نے کہاکہ رہائشی علاقوں کے ٹرانسفارمر اور فیڈرز سے کسی کارخانے کو بجلی نہیں دیا جائے گا۔ اور نہ عوامی حقوق پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔اس موقع پر علاقائی عوام اور مشران نے باڑہ گریڈ میں ٹی فور ٹرانسفارمر لگانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایم این اے اقبال افریدی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر