مسائل کے حل کیلئے باڑہ پریس کلب کیساتھ ملکر کام کرینگے‘ ایوب آفریدی

  مسائل کے حل کیلئے باڑہ پریس کلب کیساتھ ملکر کام کرینگے‘ ایوب آفریدی

  



باڑہ (نمائندہ پاکستان) ضلع خیبر سینیٹر ایوب آفریدی باڑہ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے پریس کلب آئے۔ انہوں نے سال 2020کیلئے منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے علاقے کیلئے نیک شگون قرار دیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع خیبر کے رہنما عبدالغنی آفریدی, حاجی شیرین, اور صالحین بھی انکے ہمراہ تھے۔ سینیٹر ایوب آفریدی نے نومنتخب کابینہ کیساتھ کانفرس ہال میں بیٹھ کر علاقائی مسائل اور صحافیوں کے کردار اور انکو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی بہتری اور ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے اعلی حکام کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے بہت فنڈز رکھے ہیں جس پر عنقریب کام شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی مسائل کے حل کیلئے باڑہ پریس کلب کے ساتھ ملکر کام کرینگے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب نے سینیٹر کو پریس کلب اور رپورٹنگ میں درپیش مسال سے آگاہ کیا جسکا تعلق بلا واسطہ علاقے سے ہے۔ پریس کلب مسال کے حل پر سینیٹر ایوب آفریدی نے یقین دہانی کراتے ہوے کہا کہ پریس کلب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کے جاینگے کیونکہ پریس ہی سے علاقے کے مسال کے حل میں بہت مدد ملتی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر