نوازشریف اور مریم کے علاوہ پارٹی میں کوئی لیڈر نہیں، جاوید لطیف
شیخوپورہ(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیر رہنماورکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کے علاوہ پارٹی میں کوئی لیڈر موجو د نہیں ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف جیسالیڈر پاکستان میں پیدا نہیں ہوا کیونکہ جس شخص نے اپنی بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر اپنی بیٹی کے ساتھ جیل کاٹی ہو،اس سے کسی کا کوئی مقابلہ نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی وہی فیصلہ کرے گی جو نواز شریف کی ہدایت ہو گی۔ آرمی ایکٹ ترمیم کے معاملے پر ان کا کہنا تھا پارٹی وہی کر رہی ہے جو نواز شریف کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے۔جاویدلطیف نے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ آرمی ایکٹ ترمیم میں جو تبدیلیاں ہونی ہیں وہ مثبت انداز میں ہوں حکومت سے الحاق کی خبروں کو رد کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی بھی شخصیت سے متاثر نہیں ہی اور ایسی ساری خبریں بے بنیاد ہیں۔
جاوید لطیف