ڈیرہ پولیس کا سودکا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈیرہ پولیس کا سودکا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کے حکم پر سٹی پولیس نے ایک اور سود خور کیخلاف مقدمہ درج کرکے سود خور کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کی ہدایات پر شہر بھر میں سود کا گھناؤنا کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ سٹی پولیس نے ڈی پی او ڈیرہ کے حکم پر فیض اللہ نیازی سکنہ نیازی آباد شور کوٹ نامی سود کا کاروبار کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم کیخلاف تھویا فاضل کے رہائشی لطیف اللہ نامی شخص نے ڈی پی او ڈیرہ کو درخواست دی تھی کہ اس نے ملزم فیض اللہ نیازی سے 50ہزار روپے کا قرض لیا تھا جا کا آج تک سود ادا کر رہا ہوں۔