سینئر صحافی و سابقہ صدر مہمند پریس کلب شاکر اللہ مہمند کی والدہ وفات پاگئیں 

سینئر صحافی و سابقہ صدر مہمند پریس کلب شاکر اللہ مہمند کی والدہ وفات پاگئیں 

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، سینئر صحافی و سابقہ صدر مہمند پریس کلب شاکر اللہ مہمند کی والدہ ماجدہ بقضائے الہٰی وفات پا گئیں۔ اُن کی نما ز جنازہ اتوار کے روز اپنے آبائی قبرستان نوئے کلے غلنئی تحصیل حلیمزئی ضلع مہمند میں ادا کی گئی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ جے یو آئی ضلع نوشہرہ جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، ٹھیکدار سمین خان، حاجی خان خیل، احسان اللہ، امیر سید، عبدالواحد اور شا ہد کی بھی والدہ تھی جبکہ محمد پرویز، وسید اللہ اور محمد کی دادی تھی۔ مرحومہ کا رسم قل بروز منگل اُن کی رہائش گاہ غلنئی میں ادا کی جائیگی جس میں تمام دوست و احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر