باڑہ میں گونگے بہرے افراد نے اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج ریکارڈ کیا 

باڑہ میں گونگے بہرے افراد نے اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج ریکارڈ کیا 

  



باڑہ(نمائندہ پاکستان)باڑہ میں گونگے بہرے افراد نے اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج ریکارڈ کیا،اب تک حکومت نے ہمارے جائز مطالبات حل نہیں کئے ہم بھی باعزت طریقے سے روٹی کمانا چاہتے ہیں تعلیم حاصل کرنے کے باوجود معذرو افراد کو کوٹہ سسٹم سرکاری نوکروں سے محروم رکھا گیاہے۔عبداقادرجلانیضلع خیبر تحصیل باڑہ میں بولنے اور سننے سے قاصرگونگے افراد نے اپنے حقوق کیلئے باڑہ خیبر چوک میں پرامن احتجاج ریکارڈ کیا،میڈیا نمائندوں سے اشاروں پر ایک گونگے شحص عبدالقادرجلانی نے کہا کہ ابتک حکومت نے ہمارے جائز ایک مطالبہ بھی حل نہیں ہے ہم بھی ملک کی دوسرے شہریوں طرح باعزت روزگار کرنا چاہتے ہیں ہم نے اپنے مدد اپ کے تحت تعلیم حاصل کیا ہے اور ہنر بھی سکھ لیا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ساتھ حکومت نے کوئی مدد نہیں کیا ہے ہمارے بچے ہیں بمشکل اپنے بچوں کی تعلیم اوردو وقت کی روٹی پیدا کرتے ہیں حکومت ہمارے مطالبات مان کر معذور افراد کی سرکاری کوٹے کے مطابق سرکاری محکموں میں ہمیں اورہمارے بچوں کو بھرتی کریں تاکہ ہم اپنے بچوں کو باعزت طریقے کماسکے

مزید : پشاورصفحہ آخر