ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی پولیس اصلاحات کا خیر مقدم 

ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی پولیس اصلاحات کا خیر مقدم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(نمائندہ خصوصی) ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی پولیس اصلاحات کا خیر مقدم مسائل سلجھاؤ کونسل اور پبلک لائزن کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران شاہد نے جب سے ضلع صوابی کا چارج سنبھالا ہے تب سے پولیس اصلاحات اور امن و امان کی حالات کو بہتر سمت پر لانے کیلئے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں ٹریفک پولیس میں بہتری کیلئے نئے سرے سے ٹیم کو تشکیل دیا ہے جب کہ تمام چوکیات میں پرانے چہروں کو تبدیل کرکے نئے جزبہ سے سرشار پولیس افسران کو متعین کیا ہے ساتھ ہی تمام تھانہ جات پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں دفتری عملہ کو تندیل کرکے جوانوں کو فیلڈ میں اتارا ہے ساتھ ہی کمسن ڈارئیورز موٹر سائیکل ہیلمٹ منشیات ہوائی فائرنگ پر پولیس کو متحرک کیا ساتھ ہی عوامی مطالبہ ہے کہ جس طرح دیگر اصلاحاتعوامی اور پولیس کی مفاد میں لائیں ہیں اسی طرح ڈی آر سی کے چاروں سرکلز میں از سر نو جائزہ لیکر مافیاز سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے اور اپنے درپردہ مفادات کیلئے کام کرکنے والوں کو ڈی آر سی سے نکال کرمفا د عامہ میں مخلص، تعلیم یافتہ اور معاشرہ کی اصلاح کی صلاحیت رکھنے والے لوگوں کو شامل کریں تاکہ ڈی آر سی سے متعلق بھی بہتر پرفارمنس دیکھنے میں آسکے۔