ذوالفقار علی بھٹو عظیم لیڈر تھے‘ خواجہ محمد خان ہوتی

ذوالفقار علی بھٹو عظیم لیڈر تھے‘ خواجہ محمد خان ہوتی

  



مردان (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی نے کہاہے کہ ذوالفقار علی بھٹو عظیم عالمی لیڈر تھے آمریت کے خلاف اورجمہوریت کے لئے بھٹو خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں وہ پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے خواجہ محمد خان ہوتی نے کہاکہ شہید بھٹو نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے کامیاب جہدوجہد کی غریب عوام کو سیاسی شعور دیا اوران کے حقوق کے لئے آخری دم تک لڑے انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بھٹو کے فلسفے پر عمل پیراہوکر ان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اوران کی طرز سیاست کو ترویج دینے کے لئے دن رات کام کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...