حکومت کو عوام کے بنیادی مسائل کا بخوبی ادراک ہے:ڈاکٹر امجد علی

حکومت کو عوام کے بنیادی مسائل کا بخوبی ادراک ہے:ڈاکٹر امجد علی

  



پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کے بنیادی مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبوں پر  زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔ شموزئی سوات میں میراتہ لنک روڈ کے افتتاح کے موقع پر اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ترقیاتی کاموں کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ان منصوبوں کی تکمیل کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے ان اضلاع کی ترقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہے جو گزشتہ حکومتوں میں مناسب توجہ نہ ملنے پر پسماندگی کا شکار رہے ہیں تاہم موجودہ حکومت کی پالیسی صوبے کے تمام اضلاع کو یکساں ترقی ہے جس کے لئے مربوط حکمت عملی تیار کی گئی ہے اور عملی اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے اسی بے لوث جذبے کے باعث تحریک انصاف کو پورے صوبے  میں خوب پذیرائی مل رہی ہے اور عوام کی سب سے مقبول سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کو ترقی کے نئی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ وزیر ہاوسنگ نے اس موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ان کے اصرار پر محکمہ معدنیات سے ان کا قلمدان ہاوسنگ میں تبدیل کردیا۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ دور حکومت میں بھی ہاوسنگ کی وزیر رہے ہیں دوبارہ قلمدان ملنے پر محکمہ ہاوسنگ کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائیگی۔  

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...