تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودپروفیسرز کالونی کا ٹرانسفارمرایک بار  پھر چوری ہو گیا 

تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودپروفیسرز کالونی کا ٹرانسفارمرایک بار  پھر چوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودپروفیسرز کالونی کا ٹرانسفارمرایک بار پھر چوری ہو گیا چور علاقے سے ٹرانسفارمر کی کوائلز اور دیگر سامان لے اڑے، علاقے میں اندھیروں کا راج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودپروفیسرز کالونی کا 200کے وی ٹرانسفارمرایک بار پھر چوری ہو گیا، نامعلوم چور رات کی تاریکی میں لوڈشیڈنگ اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر ٹرانسفارمر کی کوائلز اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔ ٹرانسفارمر کی کوائلز اور دیگر سامان چوری ہونے سے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں پہلے بھی ٹرانسفارمر چوری کا واقعہ رونما ہوچکا ہے۔