یونین کی آڑ میں اکاؤنٹس ملازمین پر قبضہ گروپ مسلط تھا:حیدر علی

یونین کی آڑ میں اکاؤنٹس ملازمین پر قبضہ گروپ مسلط تھا:حیدر علی

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) اکاونٹس جنرل خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدارتی امیدوار حیدر علی استانیزے نے کہا ہے کہ گذشتہ دو سالوں میں اکاونٹس ملازمین پر یونین کے آڑ میں قبضہ گروپ مسلط تھا اور اپنے زاتی مفادات کے حصول کیلئے ملازمین کیلئے کچھ نہیں کیا   اور حکومت و انتظامیہ کو بلیک میل کر کے اپنے مفادات حاصل کرتے رہے لیکن انشااللہ مزید ان کو ایسا کرنے نہیں دیں گے اور پورے صوبے کے ملازمین کو قبضہ گروپ سے نجات دلا کر ان کے حقوق حاصل کر کے دم لیں گے 14جنوری کا سورج ملازمین کیلئے خوشی کی نوید لیکر طلوع ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکاونٹس افس نوشہرہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میہں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے جنرل سیکرٹری کے امیدوار حاجی سعید الااسلام درانی، آل اڈیٹر ایسوسی ایشن نوشہرہ کے چیئرمین نور رحمان نے بھی خطاب کیا حیدر علی استاتنزے نے کہا کہ ہمارا مقصد ملازمین کی حقوق اور ان کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہے اور اسی مقصد کے لئے میدان میں نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ 14جنوری کو ملازمین اپنے ووٹ کا درست استعمال کرکے قبضہ گروپ سے خود نجات پائیں انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد پورے صوبے کے تمام اکاونٹس افسز کے دورے کرکے ملازمین کو درپیش مشکلات و مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...